Posts

Showing posts from September, 2023

نگران وزیراعظم نے عمرا ادا کرلیا۔ خانہ کعبہ کے اندر نماز کی تصاویر وائرل

Image
سعودی عرب: (دوران نیوز آنلائن ) نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے ادا کرلیا۔ جبکہ انہیں خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ قبل ازیں وزیراعظم لندن سے دو روزہ دورہ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے انکا استقبال کیا۔ بعد ازاں نگران وزیراعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، سیالکوٹ پولیس کا تصدیق

Image
سیالکوٹ: (دوران نیوز آنلائن) اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، سیالکوٹ پولیس نے تصدیق کردی۔ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے بھی تصدیق کی کہ عمران ریاض گھر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عمران ریاض کو مئی کی واقعات کے زد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اور 11 مئی کو انکو رہا گیا تھا۔ پھر تھانے کے باہر سے انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا۔ عمران ریاض صحافی ہیں جو کہ کئی چینلز میں کام کر کے ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی کے حلقوں میں خاصے مقبول ہیں۔

اگر یورپی یونین ترکیہ سے تعلقات چھوڑنا چاہتا ہے۔ تو ہم بھی اپنے حالات کا خود جائزہ لینگے۔ رجب طیب اردوغان

Image
ترکیہ: (دوران نیوز آنلائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان کا بیان سامنے آیا ہے جسمیں انہوں نے یورپی یونین کو تنبیہ کیا ہے کہ اگر یورپی یونین ہم سے تعلقات چھوڑنا چاہتا ہے تو ہم بھی اپنے تعلقات کا خود جائزہ لینگے  اور ضرورت پڑھنے پر یورپی یونین سے راہیں جدا کرسکتے ہیں ۔گزشتہ 24 سالوں سے ترکیہ یورپی یونین کا خواہش مند رہا ہے تاہم ابھی ترکیہ کہ صدر نے اسے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

نواز شریف کو مائنس کرنے والے پاکستان کو ترقی سے مائنس کرگئے۔ مریم نواز

Image
پشاور : (دوران نیوز آنلائن)  پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے نواز شریف کے ساتھ  ساتھ پاکستان کو ترقی سے بھی مائنس کرگئے ۔ کے پی کے میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی واپس آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے پاکستان کی ترقی کو مائنس کرگئے۔ معمار پاکستان ویلکم بیک سازشیوں گڈ بائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا مشن پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے ثابت قدمی سے انتقامی کاروائی کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔ سازشی نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مظبوط ہو۔

نگران حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا۔

Image
اسلام آباد ( دوران نیوز آن لائن) وفاقی نگران حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ جسے پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔