نواز شریف کو مائنس کرنے والے پاکستان کو ترقی سے مائنس کرگئے۔ مریم نواز
پشاور : (دوران نیوز آنلائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے نواز شریف کے ساتھ
ساتھ پاکستان کو ترقی سے بھی مائنس کرگئے ۔
کے پی کے میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی واپس آرہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے پاکستان کی ترقی کو مائنس کرگئے۔ معمار پاکستان ویلکم بیک سازشیوں گڈ بائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا مشن پاکستان کو مہنگائی سے نجات دلانا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے ثابت قدمی سے انتقامی کاروائی کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے۔ سازشی نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی طور پر مظبوط ہو۔
Comments
Post a Comment