Posts

Showing posts from July, 2023

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے عالم اسلام کے مذہبی احساسات اور جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

Image
 سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے عالم اسلام کے مذہبی احساسات اور جذبات مجروح ہوئے ہیں۔  اس افسوسناک واقعے کی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شدید الفاظ میں مذمت کی جائے گی۔ اشتعال انگیزی کے واقعات کی روک تھام تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔ ہم احترام، رواداری اور مذہب کی آزادی کے اصولوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف افراد کے بنیادی حقوق اور وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشروں میں تقسیم اور نفرت کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ مذاہب کا احترام اور اپنے عقیدے پر عمل کرنے کی آزادی ایک ہم آہنگ اور جامع معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ کسی بھی مذہب سے امتیازی سلوک یا نفرت ان اقدار کے منافی ہے اور اس کی واضح مذمت کی جانی چاہیے۔

شہرام خان ترکئی کے گھر پر رات گئے پولیس کا چھاپہ

Image
 رات گئے، سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی شہرام ترکئی کے مردان میں واقع گھر پر پولیس کا چھاپہ۔ #dawrannews

پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری.

Image
 پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری.

نون لیگ تین سیٹوں سے گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

Image
 گلگت بلتستان میں پولیس نے اسمبلی کو تالا لگا دیا اسپیکر باہر کھڑامنہ دیکھتارہا کراچی کے الیکشن کی طرح گلگت بلتستان میں بھی اکثریت اقلیت میں بدل دی جائے گی کراچی کے میئر کا الیکشن کشمیر کا الیکشن اور اب گلگت بلتستان کا الیکشن جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دے گا نون لیگ تین سیٹوں سے گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ایسا نہیں ہوگااسے معلوم نہیں گلگت بلتستان کتنا حساس خطہ ہے دنیا کی  سیاست میں اس کے جغرافیے کوسمجھنے کی ضرورت ہے بارہ اگست سے پہلے پی   ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہوگی۔  ساری قوم حالات کو بخوبی سمجھتی ہے لیکن وقت کے انتظار میں خاموش ہے وہ مسترد شدہ چہرے جن سے عوام نفرت کرتے ہیں وہ دوبارہ چور دروازے سے حکومت پر مسلط ہونے کی سازش کر رہے ہیں جب لوگوں کی خواہشوں کا خون کیا جاتا ہے اورغیر مقبول لوگوں کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے تو مسائل مزید سنگین گھمبیر ہو جاتے ہیں اور ملک بند گلی میں داخل ہوجاتا ہے نگران حکومت کے آنے پر الیکشن كے شفاف ہونے یا نہ ہونے کاکٹی کٹا کھل جائے گا جو بارشوں کا پانی نہیں سنبھال سکے وہ عوام کی سیاسی سوچوں کے انق...