21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔ مریم نواز شریف

لاہور : ( دوران نیوز آنلائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ والنٹئیرز کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔
Published from Blogger Prime Android App
نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا۔ نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔ ہمیشہ کہتی ہوں کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے۔ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، نوجوانوں اور مزدوروں کے لئے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئیندہ کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Bucs WR Antonio Brown Announces He’s Returning to NFL With New Team

اگر یورپی یونین ترکیہ سے تعلقات چھوڑنا چاہتا ہے۔ تو ہم بھی اپنے حالات کا خود جائزہ لینگے۔ رجب طیب اردوغان

Devin Booker, Kevin Durant lead Phoenix Suns over Denver Nuggets in NBA Playoffs Game 3